حریت کانفرنس کی این آئی اے کی طرف سے سید علی گیلانی کے فرزندکو دوبارہ دہلی طلب کرنے کی شدید مذمت
این آئی اے سید علی گیلانی کے فرزندوں کوانتقام کا نشانہ بنارہی ہے،غیر ضروری ،غیر متعلقہ سوالات پوچھ کر پریشان اورہراساں کیا جارہا ہے،ترجمان حریت چیئرمین کاڈاکٹر معراج الدین منشی کی وفات پر اظہار افسوس
منگل 26 ستمبر 2017 19:36
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ این آئی اے سید علی گیلانی کے فرزندوں کوانتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل حریت چیئرمین کے قریبی ساتھیوںالطاف احمد شاہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ اورراجہ معراج الدین کلوال کے حوصلوں کو توڑنے کے لیے گرفتارکیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ این آئی اے کی طرف سے حریت رہنمائوں، تاجروں، دانشوروں، وکلاء یہاں تک کہ خواتین کو بھی نشانہ بنایا گیاجن میں شبیر احمد شاہ، ڈاکٹر بلقیس شاہ، آغا سید حسن الموسوی الصفوی، میاں عبدالقیوم، حاجی غلام نبی سمجھی، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، شاہ ولی محمد، اعلیٰ فاضلی، محمد یٰسین خان، شاہد الاسلام، نور محمد کلوال، چودھری عبدالرزاق اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اور رہنمائوں کو دبانے کے یہ تمام حربے ماضی کی طرح ناکام ہوجائیں گے اور کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہد اپنی منزل سے ہمکنار ہوکر رہے گی۔دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ڈاکٹر معراج الدین منشی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ سید علی گیلانی کی ہدایت پر پارٹی رہنمائوں محمد رفیق اویسی، محمد اشرف اور غلام میر پر مشتمل وفد مرحوم کے گھر گیا اور لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.