گندم خرد برد اسکینڈل کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

منگل 26 ستمبر 2017 21:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) احتساب عدالت کوئٹہ II کے جج پذیر بلوچ کے روبرو گندم خردبرد ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے موقع پر ملزم بر ضمانت سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ اور ملزمان بر حراست سابق سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ظاہر جان جمالدینی بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے سماعت کے دوران گواہ استغاثہ طاہر شمیم پر علی بخش بلوچ اور ظاہر جان جمالدینی کے وکلاء کی جانب سے جرح مکمل کی گئی مذکورہ گواہ نے گزشتہ سماعت کے موقع پر اپنا بیان عدالت کے روبرو قلم بند کروا دیا تھا بعدازاں ریفرنس کی سماعت کو 3اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردیا گیا یاد رہے کہ گندم خردبرد سے متعلق ملزمان کے خلاف ریفرنس سال 2016ء میں دائر کیا گیا تھا جس میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے گندم کی مدمیں کروڑوں روپے کی خردبرد کی ہے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد گرفتار ملزمان علی بخش بلوچ اور ظاہر جان جمالدینی کو جیل منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :