پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی حوصلہ افزاء ہے‘محکمہ تعلیم پی ایس سی میں ٹاپ تھری آنے والوں کو ایڈجسٹ کرے ‘سفارشی کلچر نے اداروں کو تباہ کیا، چیئرمین پی ایس سی مبارکبادکی مستحق ہے

آل جموں وکشمیرجمعیت علما اسلام کے سیکرٹری اطلاعات علامہ عطاء اللہ علوی کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 27 ستمبر 2017 14:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی حوصلہ افزاء ہے۔قبل ازیں سفارشی کلچر سے تعلیمی اداروں کو تباہ کیاگیا۔ چیئرمین پی ایس سی اور ان کی پوری ٹیم اہل افرادکے انتخاب پر مبارکبادکی مستحق ہے۔ ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیرجمعیت علما اسلام کے سیکرٹری اطلاعات علامہ عطاء اللہ علوی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہا محکمہ تعلیم پی ایس سی میں ٹاپ تھری آنے والوں کو ایڈجسٹ کرے ۔جن لوگوں کے پرچہ اور تعلیمی کیئریر کو ملاکر میرٹ بنایاگیا،وہ ریاست کے اہل ترین لوگ ہیں۔ حکومت ایسے نوجوانوں کی خدمات حاصل کرتے ہوے انھیں ایڈجسٹ کرے۔ انھوںنے کہا قبل ازیں سفارشی کلچر نے اداروں کو تباہ کیا، چیئرمین پی ایس سی ،محکمہ پبلک سروس کمیشن کے افسران اور ممبران پی ایس سی مبارکبادکے مستحق ہے۔انھوںنے کہا میرٹ کی بحالی سے پڑھے لکھے لوگ اداروں میں تعینات ہوئے۔ قبل ازیں صرف کارکنان کو ایڈجسٹ کیاجاتارہاہے۔

متعلقہ عنوان :