شہادت ِ حسین جہاد و غیرت کا درس دیتی ہے، نواسہٴ رسولؐ نے جان قربان کر کے امت مسلمہ کو شجاعت ،غیرت وحمیت اور اسلام کی حفاظت کا درس دیا ‘ حسینیت قیامت تک زندہ رہے گی‘ شہادت حسینؓ درحقیقت اسلام کی نشاة ثانیہ ہے

مرکزی سیرت مصطفیٰ کمیٹی کے چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا عتیق الرحمن دانش کا دینی اجتماع سے خطاب

بدھ 27 ستمبر 2017 15:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) شہادت ِ حسین ؓ ہمیں جہاد و غیرت کا درس دیتی ہے، نواسہٴ رسولؐ نے اپنی جان قربان کر کے امت مسلمہ کو شجاعت ،غیرت وحمیت اور اسلام کی حفاظت کا درس دیا ہے ، حسینیت قیامت تک زندہ رہے گی۔ شہادت حسینؓ درحقیقت اسلام کی نشاة ثانیہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیرت مصطفیٰ کمیٹی کے چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا عتیق الرحمن دانشؓ نے دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ا نہوں نے کہا کہ اہل بیت وصحابہ کرامؓ نے دین کی ترویج و اشاعت کے لئے لازوال قربانیاں دیں ، خلفائے راشدین ہوں یا عشرہ مبشرہ ، اہل بدر ہوں یا دیگر جملہ اہل بیت و صحابہ کرامؓ سب کے سب معیار حق ہیں اور سب کے سب تمام مسلمانوں کے لئے واجب الاحترام ہیں۔

(جاری ہے)

اگر صحابہ کرامؓ اور اہل بیت کو درمیان سے نکال دیا جائے تو پھر سارے کا سارا دین مشکوک ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواسہٴ رسول نے ہمیں اتفاق و اتحاد ، پیار و محبت اور یگانگت کا درس دیا ہے اور ہماری دنیوی و اُخروی کامیابی نواسہٴ رسول کے اسوة پر عمل کرنے میں ہے۔ آج برما و کشمیر میں جو حالات درپیش ہیں ،شام و اعراق اور دیگر اسلامی ممالک میں جو ظلم وستم امت مسلمہ پر ڈھایا جا رہا ہے تو پوری امت کو اسوہ حسینیؓ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سیرت مصطفیٰ کمیٹی آزادکشمیر کے زیر انتظام جامع مسجد فاروق ؓاعظم مچھیارہ ، مسجد سیدنا علی المرتضیٰ موہری اور شہر کی دیگر مساجد میں ’’سیرتِ فاروق ؓو حسینؓ ‘‘کے عنوان سے کانفرنسز کا انعقاد ہو چکا ہے اور بتدریج یہ سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :