محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس،پیپلز پارٹی کی فریق بننے کی درخواست منظور
پولیس افسران سزائے موت کے مستوجب ہیں ،مشرف غداری کا ملزم اورعدالتی مفرور ہے،ایسے شخص کی بات کو وزن نہیں دینا چاہیئے،سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 27 ستمبر 2017 17:34
(جاری ہے)
فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مقدمہ میں فریق بننے کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 5اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ پولیس افسران سزائے موت کے مستوجب ہیں کیونکہ پرویز مشرف کی ہدایت پر ملزمان نے سکیورٹی توڑی اور کرائم سین کو دھویا ،دہشتگردی ایکٹ کے تحت ملزمان کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ پرویز مشرف کو دس سال بعد الزام لگانے کا خیال آیا،اگر کوئی شہادت تھی تو اس وقت کیوں نہیں دی اور اگر مشرف بیت اللہ محسود کی کال ٹیپ سنا سکتے ہیں تو زرداری کی فون ٹیپ بھی سنا دیتے تاھم ایسا نہیں کیا گیا کیونکہ پرویز مشرف محض الزام تراشی کر رہے ہیں ۔ پرویز مشرف غداری کا ملزم ہے اورعدالتی مفرور ہے،ایسے شخص کی بات کو وزن نہیں دینا چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ ہم سجھتے ہیں کہ سب کچھ شفاف ہونا چاہیئے،انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ زمرد خان ،سردار سلیم حیدر خان ، نیئر بخاری و پیپلز پارٹی کے دیگر راہنماء بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ بے نظیر قتل کیس میں سزاء پانے والے افسران سابق سی پی او سعود عزیز اورسابق ایس پی راول ٹاؤن خرم شہزاد کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں کی گذشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کاشف ریاض اور اسٹیٹ کو نوٹس جاری کیا تھا ۔گذشتہ سماعت پر پولیس افسران کے وکیل غنیم عبیر نے عدالت کو بتایاکہ حاضر ڈیوٹی پولیس افسر خرم شہزاد کیس کے فیصلہ سے قبل ضمانت پر تھے۔ خرم شہزاد کی ترقی ہونی ہے تاھم اگر ضمانت نہ ہوئی تو ان کا سروس کیریئر خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ عجلت میں سنائے گئے فیصلوں میں انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔ فاضل عدالت نے نوٹسز کے اجراء کے ساتھ پولیس افسران کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 27ستمبر تک متوی کر دی تھی ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے مقدمہ قتل میں 17 برس قید کی سزا پانے والے سابق ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس ایس پی خرم شہزاد نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف بھی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کر رکھی ہے ۔ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گذشتہ ماہ اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ نامزد ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا کر باعزت بری کرنے کا حکم دیا تھاجبکہ وقوعہ کے وقت راولپنڈی کے سی پی او سعود عزیز اور ایس پی راول ٹاؤن خرم شہزاد کو فرائض کی ادائیگی میں مجرمانہ غفلت برتنے پر 17، 17 برس قید اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ان پولیس افسران کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 119 کے تحت دس، دس سال جبکہ 201 کے تحت سات سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر انھیں مزید چھ چھ ماہ قید بھی بھگتنا ہو گی۔ یہ دونوں افسران ضمانت پر تھے اور عدالتی فیصلے کے بعد ان دونوں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے خلاف تین اپیلیں جمع کروائی ہیں جن میں سے ایک اپیل میں مذکورہ پولیس افسران کو سنائی گئی سزاء کو کم قرار دیتے ہوئے ان کی سزاء بڑھانے کی استدعا کی گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.