ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی کی علا مہ سلیمان تر ابی ،علا مہ رشید ترابی سے ابو تراب امام با رگا ہ میں ملا قا ت

مختلف مکا تب فکر کے عوام کے مابین ہم آہنگی بر قرار رکھنے پر اتفا ق، علما ئے کر ام کی ایم کیو ایم پاکستان کی امن بر قرار رکھنے کے سلسلہ میں کا وش کی تعر یف

بدھ 27 ستمبر 2017 19:26

کر اچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2017ء) متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنو نیرڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی ،رکن رابطہ کمیٹی عبد الو سیم،رکن قومی اسمبلی شیخ صلا ح الد ین ،ڈسٹر کٹ سینٹر ل کے انچارج ارشد شاہ ،علماء کمیٹی کے انچار ج جا وید احمد اورڈسٹر کٹ وسطی کے چیئر مین ریحان ہا شمی نے محر م الحرام میں قیام امن کے سلسلے میں ڈاکٹر اسکا لر علا مہ سلیما ن تر ابی اور علا مہ رشید تر ابی سے ابو تراب امام بارگا ہ میں ملا قات کی ۔

اس مو قع پر مختلف مکا تب فکر کے عوام کے مابین ہم آہنگی بر قرار رکھنے اور اس کے فر وغ پر اتفا ق کیا گیا اس مو قع پر علما ئے کر ام نے ایم کیو ایم پاکستان کی امن بر قرار رکھنے کے سلسلہ میں کا وش کی تعر یف کر تے ہو ئے کہا کہ یہ عمل کا ر خیر ہے اور اس کا اجر انہیں ضرور ملے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع سے فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے خا لد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ علما ئے کر ام سے ہما را رابطہ ہمیشہ بر قرار رہتا ہے اور مختلف علا قوں میں اعزادر انجمنیں ضلعی اور ٹا ؤن کے ذمہ داران سے رابطہ میں رہتی ہیں جس کے با عث امن وامان بر قرار رکھنے میں مد د گا ر ہو تے ہیں ۔

انہو ں مزید کہا خا ند ان رسول ﷺقر با نیو ں کاثمر ہے کہ انسانیت ،عزت اور آزادی کے ساتھ جی رہی ہے قر با نی حسین ؑاسلام کی سر بلند ی کیلئے تھی علما ئے کر ام نے ان خیالا ت کو قدر کی نگا ہ سے دیکھا تے ہو ئے کہا کہ یہ با ت با عث افتخا ر ہے کہ آج ہم تمام فقہ اختلا ف سے با لا تر ہو کر حسین ؑکی قر با نی پر متفق ہے جو یقین امت کے اتحا د کی علا مت ہے ۔