اسلام آباد، محر م الحرام کے دوران سیکو ر ٹی انتظا ما ت کو مو ثر بنا نے کیلئے وفاقی پو لیس اور رینجر کا مشترکہ فلیگ ما ر چ،

مارچ میں پولیس ،رینجر، ریسکیو5 1، کما نڈ وز ، اے پی سی، گا ڑ یو ں و مو ٹر سائیکل پر مشتمل قا فلے نے شرکت

بدھ 27 ستمبر 2017 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) وفا قی دارالحکو مت میں محر م الحرام کے دوران سیکو ر ٹی انتظا ما ت کو مزید مو ثر بنا نے اور امن و امان کی فضا ء کو بر قرار رکھنے کے لیے اسلام آبا د پو لیس اور پا کستا ن رینجر کا مشترکہ فلیگ ما ر چ۔ اس فلیگ ما ر چ میں اسلام آ باد پولیس ، پا کستا ن رینجرز ، اسلام آ باد ٹر یفک پولیس ، ریسکیو5 1، کما نڈ وز ، اے پی سی، گا ڑ یو ں و مو ٹر سائیکل پر مشتمل قا فلے نے شرکت کی ۔

محر م الحر ام کے دوران سیکو ر ٹی کے مو ثر اقداما ت کیے گئے ہیں اور ضلع بھر میں سکیورٹی کو الرٹ کیا گیا ہے تا کہ کسی بھی نا خو شگو ا ر واقع سے بچا جا سکے ۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ا محمد خالد خٹک کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے محر م الحر ام کے دوران وفاقی دارلحکومت میں امن و اما ن کی فضا ء کو بر قرار رکھنے کے لیے فلیگ مارچ کا جامع پلان تشکیل دیا ہے جس کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی زون شیخ زبیر احمدکی قیا دت میں فلیگ ما ر چ کیا گیاجس میں انتظامیہ ، سٹی زون کے سب ڈویثر نل پولیس افسران ، تھا نہ جا ت کے ایس ایچ اوز ، پا کستا ن رینجرزاوراسلام آ باد ٹر یفک پولیس کے افسران و جو انو ں کے علا وہ ، کما نڈوز ، ریسکیو 15، بر ائیو گا ڑ یا ں اور پٹر ولنگ افسران و جو انو ںاور فا ئر بریگیڈ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

یہ فلیگ ما رچ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر ڈھوکری چوک تا بھارہ کہوسے واپس مری روڈ تا تھرڈ روڈ تا دربار بری امام تا ٹی کراس تا ریڈیو پاکستان چوک تا نادرہ ہیڈ کواٹرز چوک تا سہروردی روڈ تا آبپارہ چوک تا میلوڈی تا امام بارگاہ جی سکس ٹوتا علی مسجد سے واپس سپورٹس کمپلیکس پر ا ختتا م پذیر ہو ا ۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد ساجد کیانی نے کہا کہ اس فلیگ ما ر چ کا بنیا د ی مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں محر م الحرام کے دوران سیکو ر ٹی کو مو ثر بنا نا ، امن و اما ن کی صورت حا ل کو بر قرار رکھنا ہے اور کسی بھی نا خو شگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہنا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :