بدقسمتی سے ہم اپنی تاریخ کو بھولتے جا رہے ہیں ، سب سے زیادہ ظلم چوہدری رحمت عل

ی کیساتھ ہوا ہے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا چوہدری رحمت علی کی یاد میں منعقدہ کتاب کی رونمائی سے خطاب

بدھ 27 ستمبر 2017 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم اپنی تاریخ کو بھولتے جا رہے ہیں ، تاریخ میں سب سے زیادہ ظلم چوہدری رحمت علی کیساتھ ہوا ہے ۔ وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں چوہدری رحمت علی کی یاد میں منعقدہ کتاب کی رونمائی سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ چوہدری رحمت علی محسن پاکستان میں سے ہیں ، ہم سب چوہدری رحمت علی کے معاملے میں مجرم ہیں ، کوشش کروں گا چوہدری رحمت علی کے مقبریکیلئے اسلام آباد میں جگہ مل سکے ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری رحمت علی نے آزاد مسلم ریاست کا تصور1915 میں اسلامیہ کالج لاہور میں دیا ۔ اس وقت ان کی عمر18سال تھی ، وہ ایک بے باک صحافی تھے ۔انہوں نے لکھا تھا کہ ہندوستان کا شمال مغربی حصہ مسلمانون کا آبائی وطن ہے ،انہیں حق ہے ، وہ اس پر الگ حکومت بنائیں ، چوہدری رحمت علی نے ہی 1933میں پاکستان نیشنل موومنٹ کی بنیاد رکھی ۔

متعلقہ عنوان :