اپوزیشن کا مطلب یہ نہیں اکثریتی پارٹی اپنی مرضی کرے ،

قائد حزب اختلاف تبدیل کرنا ہے تو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا ، وزیراعظم کے لئے امیدوار بارے بھی ہم سے مشاورت نہیں کی گئی ، اب بھی ہمیں کہا جارہا ہے کہ حمایت کریں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 27 ستمبر 2017 22:39

اپوزیشن کا مطلب یہ نہیں اکثریتی پارٹی اپنی مرضی کرے ،
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مطلب یہ نہیں اکثریتی پارٹی اپنی مرضی کرے ، اگر اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنا ہے تو اتفاق رائے سے فیصلہ کرنا ہوگا ، جب وزیراعظم کے لئے امیدوار کا فیصلہ ہوا تھا تو ہم سے مشاورت نہیں کی گئی تھی ، اب بھی ہمیں کہا جارہا ہے کہ حمایت کریں ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر والے معاملے پر پہلے مشاورت نہیں کی ، اپوزیشن کا مطلب یہ نہیں کہ اکثریتی پارٹی اپنی مرضی کرے ، جب وزیراعظم کیلئے امیدوار کا فیصلہ ہوا تو ہم سے مشاورت نہیں کی گئی تھی اب بھی ہمیں کہا جارہا ہے کہ سپورٹ کریں اگر اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنا ہے تو سب کو اتفاق رائے سے فیصلہ کرنا ہوگا ۔