چوہدری رحمت علی مرحوم محسن پاکستان ہیں،ان کی پاکستان کیلئے بہت بڑی خدمات ہیں انکی سوانح عمری ایک بہترین کاوش ہے،
ہم چوہدری رحمت علی کے جسد خاکی پاکستان لانے اور اسلام آباد میں ان کے مقبرہ کیلئے جگہ کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا چوہدری رحمت علی مرحوم کی سوانح عمری کی تقریب رونمائی سے خطاب
بدھ 27 ستمبر 2017 22:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کے کے عزیز مرحوم کی لکھی ہوئی کتاب جو کہ اردو میں ہونے کی وجہ سے عام آدمی کو فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نئی نسل تاریخ سے ناآشنا ہے کیونکہ نظام ہی بدل گیا ہے، ہم آہستہ آہستہ اپنی تاریخ کو بھول رہے ہیں، ہم پہلے مسلمان ہیں اس کے بعد پاکستانی یا کچھ اور ہیں، ہمیں تاریخ اسلام کو بھی پڑھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چوہدری رحمت علی مرحوم جیسی شخصیات کو بھی ہمیشہ زندہ رکھنا چاہئے کیونکہ ان کا قوم پر حق ہے، جب چوہدری رحمت علی نے تحریک پاکستان شروع کی تو بہت مشکل حالات تھے، ان کی پاکستان کیلئے بہت بڑی خدمات ہیں، 70 سال گزرنے کے بعد تو ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہئے، قائداعظم اور علامہ اقبال کی طرح چوہدری رحمت علی کو ان کی تحریک کا حق کیوں نہیں دیا جاتا، ہمیں نئی نسل سے توقع ہے کہ وہ ان کو یہ حق ضرور دے گی کیونکہ وہ قومیں مٹ جاتی ہیں جو اپنے محسنوں کو بھلا دیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی آج بھی دیار غیر میں امانتاً دفن ہے، کیا وجوہات ہیں کہ اس معاملہ پر خاموشی اختیار کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نذیر تبسم نے چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی پاکستان میں لانے اور اسلام آباد میں ان کے مقبرے کیلئے جگہ دینے کا مطالبہ وزیراعظم کو ایک خط لکھ کر کیا تھا، وزیراعظم نے اسلام آباد میں چوہدری رحمت علی کے مقبرے کیلئے جگہ دینے کے مطالبہ کو منظور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہو یہ چوہدری رحمت علی مرحوم کا ایک بڑا خواب تھا، ہو سکتا ہے کہ ان کا جسد خاکی اس وجہ سے پاکستان نہیں آ رہا، جب تک کشمیر پاکستان جیسا نہ بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کا جسد خاکی پاکستان لانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، یہ کتاب آج بہت سارے سوالوں کا جواب ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
-
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا نے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
-
ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینیجمنٹ سسٹم کا آغاز ہو گیا
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.