نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے درخواست سماعت کیلئے منظور

سابق وزیراعظم ملک سے باہر گئے تو واپس نہیں آئینگے ، ہمیں ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ، پاکستان عوامی تحریک کا درخواست میں موقف ، سماعت اکتوبر کے آخری ہفتے تک ملتوی

بدھ 27 ستمبر 2017 23:33

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے درخواست سماعت کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے جلد سماعت کیلئے منظور کر لی، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیئے جانے کے حوالے سے عوامی تحریک کے وکیل مخدوم نیاز انقلابی کی جانب سے دائر درخواست پر ڈویژنل بینچ، سماعت کی جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے پاکستان عوامی تحریک کے دلائل سننے کے بعد درخواست جلد سماعت کیلئے منظور کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، دوران سماعت مخدوم نیازی ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اب اگر ملک سے باہر گئے تو واپس نہیں آئے گے اور اس سے پاکستان عوامی تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا بعدازاں عدالت نے درخواست پر سماعت اکتوبر کے آخری ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔

۔