کافی ہیپا ٹائٹس و ایڈز کے مریضوں کیلئے مفید ہے ،ْ ماہرین

کافی پینے سے ہیپاٹائٹس سی اور ایچ آئی وی ’ایڈز‘ کے مریض قبل از وقت موت سے بھی دور رہ سکتے ہیں ،ْ رپورٹ

جمعرات 28 ستمبر 2017 14:45

کافی ہیپا ٹائٹس و ایڈز کے مریضوں کیلئے مفید ہے ،ْ ماہرین
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2017ء) ماہرین نے کہا ہے کہ کافی پینے سے ہیپاٹائٹس سی اور ایچ آئی وی ’ایڈز‘ کے مریضوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور وہ قبل از وقت موت سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔یہ تحقیق فرانس میں کی گئی ہے جہاں پیرس کی دیکارتے یونیورسٹی اور ایک مقامی اسپتال کے ماہرین نے ڈاکٹر ڈومینیک سامن شیرون کی نگرانی میں یہ سروے کیا گیا جس کی تفصیلات جرنل آف ہیپاٹولوجی میں شائع ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن افراد میں ایچ آئی وی ’ایڈز‘ کا مرض ہو ان میں ہیپاٹائٹس سی’ایچ سی وی‘ سے متاثر ہونے کا خطرہ ازخود بڑھ جاتا ہے جو جگر کو شدید متاثر کرتا ہے تاہم ایچ سی وی‘ کیلئے موثر علاج موجود ہے۔ڈاکٹر سامن کے مطابق ایچ سی وی سے تندرست ہونے کے باوجود بھی ایچ آئی وی سے متاثر ہونے اور موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس طرح سرطان، دل کے امراض اور دیگر بیماریاں بھی گھیر لیتی ہیں تاہم یہاں کافی پینے سے بہت سے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :