شیری رحمان نے ایل این جی معاہدے کو مخفی رکھنے پر ایوان بالا میںتوجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا

حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدے پرپارلیمان سمیت قائمہ کمیٹیوں اور ذرائع ابلاغ کو آگاہ نہیںکیا ، انتہائی حساس معلومات کو مخفی رکھنے سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، توجہ دلائو نوٹس

جمعرات 28 ستمبر 2017 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 ستمبر2017ء) قطر سے کئے جانیوالے ایل این جی معاہدے کو مخفی رکھنے پر پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے ایوان بالا میںتوجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا،نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ جو 10فروری 2016کو ہوا تھا اس پرپارلیمان سمیت قائمہ کمیٹیوں اور ذرائع ابلاغ کو بھی اس بابت آگاہ نہیںکیا ، نوٹس میں کہا گیا کہ انتہائی حساس معلومات کو مخفی رکھنے سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے ،جمعرات کو پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور سابق وفاقی وزیراطلاعات شیری رحمان نے قطر سے کئے جانیوالے ایل این جی معاہدے کو مخفی رکھنے پرسینیٹ سیکریٹریٹ میںتوجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا ہے ، تحریک کے متن میں کہا گیا ہے حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ جو 10فروری 2016کو ہوا تھا اس پرپارلیمان سمیت قائمہ کمیٹیوں اور ذرائع ابلاغ کو بھی اس بابت آگاہ نہیںکیا ، نوٹس میں کہا گیا کہ انتہائی حساس معلومات کو مخفی رکھنے سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے ،یہ ایوان عوامی اہمیت کے اس اہم مسئلے کو زیر بحث لائے ۔

متعلقہ عنوان :