کراچی ، گلشن اقبال میں ڈکیتی کی وارداتیں تشویشناک حد تک بڑھ گئیں

جمعرات 28 ستمبر 2017 18:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2017ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی کی وارداتیں تشویشناک حد تک بڑھ گئیں۔ گزشتہ ہفتے ایک ہی گلی میں ایک ہی جگہ ڈاکوؤوں نے پانچ نوجوانوں کو لوٹا اور آرام سے چلتے بنے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اسٹریٹ کرائم کا جن بیقابوہوگیاہے۔ گلشن کی ایک گلی کیایک مقام پر چوبیس گھنٹے میں دو وارداتیں ہوئیں۔دو ڈاکوؤں نے گھر سے نکلنے والے نوجوان کو لوٹا۔بائیس ستمبر کو بھی اٴْسی مقام پر کھڑے چار لڑکے لٴْٹ گئے تھے۔دو موٹرسائیکلوں پر پانچ ڈاکوؤں نے نوجوانوں کو کنگال کردیا تھا۔