ایم کیوایم سے وابستہ ہر فرد ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کیلئے عملی جہاد کررہا ہے،راشد ممتاز

جمعرات 28 ستمبر 2017 19:43

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2017ء) ایم کیوایم سے وابستہ ہر فرد ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کیلئے عملی جہاد کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) حیدرآباد ڈسٹرکٹ جوائنٹ آرگنائزر راشد ممتاز نے ٹائون آئی کینٹ 4میں ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں جوائنٹ آرگنائزر سعید عزیز وارکین فاروق خان ،تسلیم رشید ،صابر بھٹی اورٹائون آئی کے انچارج محمد وسیم خان و اراکین ،سمیت کینٹ 04کے ذمہ داران و کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد مشکل اور مصائب سے بھری پڑی ہے اسلئے ہمیں مشکل اور مصائب سے خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی کامیابی اور ہر محاز پر فتح صرف اور صرف اسکے اتحاد کی بدولت ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ آرگنائزر سعید عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم ترقی اور خوشحالی کی منازل جب طے کرتی ہیں جب انکے درمیان سے منافق اور ضمیر فروش عناصروں کا خاتمہ ہوتا ہے اور یقینااب ہماری ترقی اور خوشحالی کے دن شروع ہونے والے ہیں کیونکہ منافق اور ضمیر فروش لوگ ہم سے الگ ہوچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے اتحاد سے ایک بار پھر ایم کیوایم اور حق پرست عوام کے دشمنوں کو ناکام بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :