ملک میں اب مارشل لاء کا اندھیرہ کبھی نہیں آئے گا ، پرویز رشید

ضی میں کئی بار آئین کی توہین کی گئی ،آئین میں کلاز 6کے بعد بھی نہ صرف آئین توڑا گیا بلکہ مارشل لا کا نفاذ ہوا اب آئین توڑنے والوں کے خلاف قانون میں سزا مقرر کر دی گئی ہے، رہنما مسلم لیگ(ن)

جمعرات 28 ستمبر 2017 20:27

ملک میں اب مارشل لاء کا اندھیرہ کبھی نہیں آئے گا ، پرویز رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2017ء) مسلم لیگ ن کے راہنماء سنیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اس ملک میں اب مارشل لاء کا اندھیرہ کبھی نہیں آئے گا ، ماضی میں کئی بار آئین کی توہین کی گئی ،آئین میں کلاز 6کے بعد بھی نہ صرف آئین توڑا گیا بلکہ مارشل لا کا نفاذ ہوا اب آئین توڑنے والوں کے خلاف قانون میں سزا مقرر کر دی گئی ہے، ماضی میں سپریم کورٹ نے فرد واحد کوآئین میں ترمیم کی اجازت دی جو چاہے نکالوجوچاہوشامل کرو، خواہش ہے اس طرح کے عملی کاموں کی توفیق ہمیں حاصل رہے، معلومات تک رسائی کا قانون بن چکا ہے ، اس قانون کے تحت ہمیں جاننے کا حق حاصل ہے لیکن جب ہم کچھ جاننا چاہتے ہیں تو قومی سلامتی کا مسئلہ بنا دیا جاتا ہے ۔

جمعرات کے روز اسلا م آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنیٹر پرویز رشید نے کہا کہ تین دن پہلے ہمارے صحافی مطیع اللہ جان کی گاڑی کی ونڈ اسکرین پر پتھر مارا گیا، اس پر دی گئی کسی درخواست کا کیا کوئی جواب ملتا ہے زمین پر جن خداؤں سے واسطہ پڑتاہے وہ ہمیں کچھ بتانا پسند نہیں کرتے،رسائی کے قانون کے تحت ہر شخص کو جاننے کا حق حاصل ہے، نئے قانون سے معلومات تک رسائی کاکلچر ضرورفروغ پائیگا،اس قانون کو بنانے کیلیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ ادا کرتا ہوں ، اس قانون سے ان حادثات سے بچنے میں کامیاب ہونگے جن کاپاکستان کئی بارشکارہوا، اس قانون کیلیے پارلیمنٹ نے اپنا فرض ادا کیا،صرف قانون بنا دینا قانون کی کتابوں میں لکھ دینا کافی نہیںجب تک اس کا نفاذ پورے معاشرے پر نہ ہو ، ہم جب کچھ جاننے کی کوشش کرتے ہیں تو قومی سلامتی کا مسئلہ بنا دیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ ماضی میں سپریم کورٹ نے فرد واحد کوآئین میں ترمیم کی اجازت دی جو چاہے نکالوجوچاہوشامل کرو، خواہش ہے اس طرح کے عملی کاموں کی توفیق ہمیں حاصل رہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں کلاز 6کے بعد بھی نہ صرف آئین توڑا گیا بلکہ مارشل لا کا نفاذ ہوا ، جمہوریت ، قانون اور شفافیت کے اصولوں کو آج بھی تسلیم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیاپاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کیلیے جواجازت نامہ دیا گیا اسکی کوئی لکھت پڑھت ہی دفاعی تجزیہ نگاروں نے اپنی25،30سال میں ایوب ، ضیا ، مشرف کے شب خون پر کچھ لکھا کیا میری رسائی دفاعی تجزیہ نگاروں کی تحریروں تک بھی ہو سکتی ہی انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیمیں پاکستان کے وبال جان بن چکیں ہیں ، ان کالعدم تنظیموں کا راستہ بند کرنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :