ماہ محرم کی حرمت کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما کرام اپنا کردار اد اکریں،مولانا محمد ایوب چنیوٹی

جمعرات 28 ستمبر 2017 22:07

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2017ء) واقعہ کربلا ہمیں صبر و تحمل بھائی چارے رواداری کا درس دیتا ہے ماہ محرم کی حرمت کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما کرام اپنا کردار اد اکریں ان خیالات کا اظہار مرکز خاتم النبین مولانا قاری محمد ایوب چنیوٹی نے جامعہ مسجد ٹاہلی والی میں اجتماع سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت جیسے ناسور دہشت گرد عناصر سے نمٹنے کیلئے ہمیں سیرت حسین و اہلبیت خلافت راشدین کو اپنا آئیڈیل بنا ہو گا حضرت حسین ؓ نے اپنے اور اپنے رفقا کی قربانی دیکر دین اسلام کو بقا بخشی نواسہ رسول ﷺ کی عظیم قربانی قیامت تک فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کربلا حق و باطل میں فرق کا عظیم سانحہ ہے ۔واقعہ کربلا میں حق کی فتح اور باطل ک شکست ہوئی ہمیں یہ عظیم قربانی قرآن وسنت پر عمل کرنے اور خود کو اللہ کی راہ میں وقف کرنے اور مکمل طور دین پر چلنے کا درس دیتی ہے۔ دہشت گرد ی سے نپٹنے کیلئے خلافت راشدہ بہترین انتخاب ہے۔

متعلقہ عنوان :