شاہ رخ خان والدہ کے جانے کا غم آج تک بھلا نہیں سکے

والدہ کے پسندیدہ ہیرودلیپ کمار تھے اور وہ چاہتی تھیں شاہ رخ خان ایک دن دلیپ کمار کی طرح مشہور ہوں‘شاہ رخ

جمعہ 29 ستمبر 2017 12:23

شاہ رخ خان والدہ کے جانے کا غم آج تک بھلا نہیں سکے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) بالی ووڈ پر حکومت کرنے والے کنگ شاہ رخ خان کی زندگی میں کچھ ایسے لمحات بھی آئے ہیں جنہیں یاد کرکے وہ آبدیدہ ہوجاتے ہیں، ایک شو کے دوران انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں وہ دن کبھی نہیں بھلا سکتا جب میری ماں نے مجھے پہچاننے سے انکار کردیا تھا۔بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے کیرئیر کی ابتدابہت چھوٹے پیمانے سے کی، ابتدا میں تھیٹراورٹی وی میں اداکاری کرنے والے شاہ رخ خان نے مسلسل محنت کے بعد آج وہ مقام حاصل کیا ہے جسے حاصل کرنے کے ہر کوئی خواب دیکھتا ہے، فلم فیئر، پدماشیری اورآئیفا سمیت بے تحاشہ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیرکی ابتدا تھیٹر سے کی بعد ازاں انہوں نے ٹی وی سیریل ’’فوجی‘‘ اور ’’سرکس‘‘میں بھی کام کیا۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان اس بات کا کئی باراعتراف کرچکے ہیں کہ وہ اپنے والدین خصوصاً اپنی والدہ لطیف فاطمہ خان سے بہت محبت کرتے ہیں، ان کی والدہ بھی ان سے محبت کرتی تھیں اورانہیں زندگی میں بہت کامیاب دیکھنا چاہتی تھیں، لطہف فاطمہ کے پسندیدہ ہیرودلیپ کمار تھے اور وہ چاہتی تھیں کہ شاہ رخ خان بھی ایک دن دلیپ کمار کی طرح مشہور ہوں، لیکن وہ اپنے بیٹے کی کا میابیاں اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ سکیں، ابھی شاہ رخ کے کیرئیر کی ابتدا ہی ہوئی تھی کہ ان کی والدہ انہیں چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے چلی گئیں شاہ رخ خان والدہ کے جانے کا غم آج تک بھلا نہیں سکے ہیں لیکن ایک اور بات ہے جو آج بھی انہیں پریشان کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :