شام میں اتحادیوں کے حملے ،

داعش کے تین عسکریت پسند ہلاک داعش کے یہ جنگجو ڈرون بنانے کے ماہر تھے،کرنل رائن کی بغداد سے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سے بات چیت

جمعہ 29 ستمبر 2017 15:27

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) عراق اور شام میں داعش کے خلاف برسرپیکار امریکہ کی زیر قیادت اتحاد نے کہا ہے کہ رواں ماہ شام میں ایک کارروائی میں داعش کے تین شدت پسند مارے گئے ۔بتایا جاتا ہے کہ مارے جانے والے عسکریت پسند داعش کے ڈرون بنانے کے ماہرین تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش کے خلاف قائم اتحاد کے لیے امریکی فوج کے ترجمان کرنل رائن ڈیلون نے کہا کہ ابومداح التیونسی 12 ستمبر جب کہ ساجد فاروق بابر 13 ستمبر کو شام میں اتحادی افواج کی فضائی کارروائی میں مارے گئے۔

کرنل رائن نے بغداد سے ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے یہ دونوں جنگجو ڈرون بنانے کے ذمہ دار تھے۔جب کہ داعش کے لیے ڈرون تیار کرنے والے ایک اور ماہر ابو سلمان 14 ستمبر کو شام میں ایک الگ فضائی کارروائی میں مارے گئے۔سلمان اور اٴْن کے ایک ساتھی ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ اٴْنھیں نشانہ بنایا گیا۔کرنل رائن نے کہا کہ تین انتہائی ماہر عسکریت پسندوں کی ہلاکت سے داعش کے ڈرون بنانے اور اسے استعمال کرنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی۔