البغدادی کا صوتی پیغام جھوٹا ہے یا سچا فیصلہ کرنا ہے ،پینٹاگون

جمعہ 29 ستمبر 2017 15:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ داعش کے سر غنہ ابو بکر البغدادی کے تازہ ترین صوتی پیغام کے اصلی ہونے کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق پینٹاگون ترجمان ایرک پاہون کا کہنا ہے کہ یہ صوتی پیغام اصلی ہے یا نقلی اس کا فیصلہ کرنا باقی ہے ۔یاد رہے کہ الفرقان نامی ویب سائٹ پر 46 منٹ کے اس صوتی پیغام میں البغدادی نے شمالی کوریا کے خلاف امریکہ و جاپان کے موقف اور ترکی،ایران سمیت روس اور آستانہ میں جاری شامی مذاکرات کا بھی تذکرہ کیا گیاہے۔ یاد رہے کہ جولائی میں روس نے البغدادی کے ایک حملے میں ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :