شمالی کوریا امریکہ اتحادیوں کو منتشر کرنے کے لئے آسٹریلیا پر حملہ کر سکتا ہے ‘ سابق عہدیدار پینٹاگون

تنہا ہونے کے باوجود پیانگ یانگ امریکہ اور دیگر ممالک کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے ‘ ڈاکٹر رابرٹ

جمعہ 29 ستمبر 2017 16:34

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2017ء) پینٹاگون کے ایک سابق عہدیدار نے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکی اتحادیوں کو تقسیم کرنے کے لئے آسٹریلیا پر حملہ کر سکتا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو کلیئر اور میزائل دفاعی پالیسی کے دفاع کے لئے امریکی نائب معائون سیکرٹری ڈاکٹر پراڈ رابرٹس نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی کوریا آسٹریلیا پر حملے کو ایک چوائس کے طور پر استعمال کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو منتشر کرنے شمالی کوریا آسٹریلیا پر حملہ کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اتحادی ممالک کو ہراساں کر کے اس بات پر مجبور کرے گا کہ امریکہ کا ساتھ نہ دیں انہوں نے کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ تنہا ہونے کے باوجود جوہری شمالی کوریا امریکہ اور دیگر ممالک کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے ۔

۔