سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے میں 6ستمبر کے حوالے سے پر وقار تقریب کا اہتمام

جنرل (ر) راحیل شریف سمیت سعودی افواج اور اورغیرملکی سفارت خانوں کے اعلی عہدیداروں ، سفراء کی شرکت

جمعہ 29 ستمبر 2017 17:22

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان میں ستمبر 1965ٰ کوبھارتی فضائی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے منہ توڑ اور بہادرآنہ جواب دینے کی سالگرہ پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جسکے مہمان خصوصی پاکستان کے سابق آرمی چیف اور موجود ہ دہشت گردی کے خلاف خلیجی اور دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف تھے ، اس موقع پر سعودی افواج اور اورغیرملکی سفارت خانوں کے اعلی عہدیداروں ، سفراء ، نے بھر پور شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان ہشام بن صدیق نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعود ی عرب کا پاکستان سے ہر ممکنہ معاملات پر بھر پور ساتھ ہے اس دوستی کا اظہار صرف ضرورت پڑنے پر نہیں بلکہ ہمیشہ رہتاہے اس دوستی پر پاکستان کو فخر ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے ۔ اس موقع پر جنرل (ر) راحیل شریف نے سفیر پاکستان اور سعودی افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد الشہری نے کیک بھی کاٹا ۔ یہاں یہ بات قابل غورہے کہ پاکستانی سفارت خانے کے اعلامیہ میں 1965 کے اس واقع میں بھارت کا نام نہیں لیا گیا بلکہ ’غیرملکی ‘ حملے کے حملے خلاف پاکستانی افواج کا ذکر کیا گیا ۔