جمعیت علمائے اسلام (س) کے وفد کی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا سے ملاقات

تحریک انصاف جے یو آئی (س) کے زیر اہتمام ہونے والی اے پی سی میں شرکت کریگی، شاہ فرمان

جمعہ 29 ستمبر 2017 19:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات وتعلقات عامہ اورآبنوشی شاہ فرمان سے جمعیت علمائے اسلام(س) کے وفد نے ملاقات کی اورانہیں 3 اکتوبر کو پشاور میں منعقد ہونے والی کل جماعتی کانفرنس اور قبائلی جرگہ میںشرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات نے جے یوآئی (س) کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کل جماعتی کانفرنس میں ضرور شرکت کرے گی۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کاشروع دن سے مؤقف ہے کہ قبائلی علاقوں کے عوام کومشکل حالات سے نکال کر خوشحال مستقبل کے لئے قومی دھارے میںشامل کیاجائے۔ قبائلی علاقوں کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے سے وہاں کے باشندوں کوآسانیاں حاصل ہوںگی اور ترقی وامن کانیا باب شروع ہوگا۔