Live Updates

پی ٹی آئی کے لیے گلی محلوں میں عوام سے رابطہ مہم تیز کرنے کا اہم موقع ہے، آئندہ عام انتخابات میں لوگوں کی مایوسیاں دور کرنے کے لئے عمران خان دوتہائی اکثریت سے جیت کراقتدار میں آئیں

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اوررکن قومی اسمبلی اسد عمر کا یوسی چیئرمینوں اور کونسلروں سے خطاب

جمعہ 29 ستمبر 2017 20:44

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اوررکن قومی اسمبلی اسد عمرنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے اہم ترین موقعہ آگیا ہے کہ وہ گلی محلوں میں عوام سے رابطہ مہم تیز کردیں تاکہ آئندہ عام انتخابات میں عمران خان دوتہائی اکثریت سے جیت کراقتدار میں آئیں تا کہ لوگوں کی مایوسیاں دور ہوں ،ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہومسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک وقوم کے مفاد کے لیے کوئی کام نہیں کررہی پی ٹی آئی قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خواب کوسچا ثابت کرنے کے لیے میدان میں نکلی ہے اور پی ٹی آئی کی جدوجہد سے بغیر گولی چلے انقلاب آیا ہے اورمیاں نواز شریف نااہل ہوا ہے اورسڑکوں پر پوچھ رہا ہے کہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘اورعمران خان کے نظریے کے ساتھ جو کھڑے ہیں ان کے لیے بڑا مرحلہ آنے والا ہے اگر قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ تقسیم ہوئے تو عوام کا خیا ل ہے کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو سمبڑیال میں بریگیڈئر (ر) محمد اسلم گھمن ،عظیم نوری گھمن کی رہائشی گاہ پر یوسی چیئرمینوں ، کونسلروں اورمعززین سے عشائیے میں خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر عمر ڈار ،عثمان ڈار اورطاہر محمود ہندلی ، آصف باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف اس ملک کی واحد بڑی جماعت ہے جس کے سربراہ پر اس کے بدترین دشمن بھی کرپشن کا الزام نہیںلگاسکتے ،عمران خان میرے ملک کا واحد سیاسی لیڈر ہے جس نے اتنی بڑی سیاسی جماعت اپنی محنت اور مستقبل مزاجی سے کھڑی کی ہے اوربنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ میں جو دروازے کھڑکیاں استعمال کیے ہیں وہ بھی میڈ ان پاکستان ہیں باقی دونوں جماعتیں مورثی اورمیڈان انگلینڈ ہیں اوراہم انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں ناکام وزیرخارجہ سمیت بڑے بڑے برج الٹائیں گے ، سابق ایم پی اے چوہدری اخلاق احمد گجر نے کہا میرا20سال مسلم لیگ(ن) اورسیالکوٹ کے ناکام وزیرخارجہ سے تعلق رہا ہے یہ لوگ سرسے پائوںتک کرپشن اورمنافقت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

عشائیے میں مسلم لیگ (ن) یوسی ملکھانوالہ کے چیئرمین چوہدری حسن سرفراز چیمہ ، پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین چوہدری جمشید اسلم چیمہ ،چوہدری اسد اللہ رندھاوا، میونسپل کمیٹی سمبڑیال کے حزب اختلاف رانا طارق ، تحصیل صدر یوتھ ونگ تحصیل سمبڑیال چوہدری صابر عالم بھٹی، خلیل احمد باجوہ ،شیخ عبدالرحیم وسیم ، ملک محمد منیر سمیت معززین علاقہ بھی موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات