پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب حکومت کی طرف سے قائم کی گئی کمپنیوں سے متعلق 7سوالات کا جواب مانگا لیا

جمعہ 29 ستمبر 2017 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب حکومت کی طرف سے قائم کی گئی کمپنیوں سے متعلق 7سوالات کا جواب مانگا ہے اور جواب نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بروز جمعہ اسلام آباد میڈیا سیل سے جاری ہونے بیان میں عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ شہباز حکومت سستی روٹی، صاف پانی ،بجلی، پارکنگ، سالڈ ویسٹ ،جنگلات کے نام پر بنائی گئی کمپنیوں کا ریکارڈ فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کے حصول کیلئے انفارمیشن کمیشن کو درخواست بھی دے دی گئی ہے کیونکہ ان کمپنیوں کے نام پر قومی دولت لوٹی جارہی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی طرف سے صاف پانی کمپنی میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لینے پر خیر مقدم کیا اور کہا کہ عدالت صاف پانی کمپنی کے ساتھ دیگر کمپنیوں کا ریکارڈ، آڈٹ و کارکردگی رپورٹس بھی منگوائے ہوشربا انکشافات سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب کے صدر بشارت جسپال، جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ، نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ شریک ہوئے ۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہشہباز حکومت بتائے محکموں کے ہوتے ہوئے کمپنیاں کیوں بنائی گئیں کمپنیوں کی سالانہ آڈٹ رپورٹس پبلک کیوں نہیں کی جاتیں پنجاب اسمبلی میں ان کمپنیوں کی کارکردگی پر بحث کیوں نہیں ہونے دی جاتی ان کمپنیوں میں کام کرنے والے ڈائریکٹرز اور ایم ڈیز کو کس میرٹ کے تحت مقرر کیا گیااور ان کی تنخواہیں اور مراعات کیا ہیں میٹ کمپنی بننے کے بعد گوشت کی قیمتوں میں یکا یک 40فیصد اضافہ کیوں ہوا ان کمپنیوں کو کس قانون کے تحت قرضے دیے اور معاف کیے جاتے ہیں