وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات خان بوسن سے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی کنٹری ری پریزنٹیٹیو کی ملاقات

فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن قومی زرعی تحقیقی نظام کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو فنی معاونت فراہم کرے‘ سکندر حیات خان بوسن

جمعہ 29 ستمبر 2017 22:36

وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات خان بوسن سے فوڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات خان بوسن نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن پر زور دیا ہے کہ وہ قومی زرعی تحقیقی نظام کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو فنی معاونت فراہم کرے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی کنٹری ری پریزنٹیٹیو مینا دولت چلر سے ملاقات کے دوران انہوں نے مقامی سطح پر زرعی شعبہ کی ترقی اور غربت کے خاتمہ میں ایف اے او کے کردار کا اعتراف کیا۔

این اے آر سی میں ملاقات کے دوران وفاقی سیکرٹری زراعت فضل عباس میکن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایف اے او کی کنٹری ری پریزنٹیٹیو نے زرعی شعبہ کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون، فنی تربیت اور استعداد کار میں اضافہ پر اتفاق کیا تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمہ اور سماجی خوشحالی کیلئے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔