نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ شروع

ہفتہ 30 ستمبر 2017 13:26

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ شروع
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 ستمبر2017ء) بالی ووڈ میں امن کی نوبل انعام یافتہ اور پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسفزئی پر بننے والی فلم گل مکئی کی شوٹنگ شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

فلم گل مکئی میں ملالہ کا کردار ٹی وی اداکارہ ریم شیخ ادا کررہی ہیں جب کہ والدہ کے کردار میں اداکارہ دیویا دتا اور اتل کلکرنی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں ملالہ یوسف زئی کی والدہ کا کردار کرنے والی اداکارہ دیویا دتا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم گل مکئی کی شوٹنگ شروع ہونے کا اعلان کیا۔ان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ فلم گل مکئی کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے اور فلم ملالہ کی زندگی پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :