سوشل میڈیا پر خواتین ڈرائیوروں کو دھمکی دینے والا سعودی شہری گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 30 ستمبر 2017 13:17

سوشل میڈیا پر خواتین ڈرائیوروں کو دھمکی دینے والا سعودی شہری گرفتار
جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30ستمبر۔2017) سعودی عرب کے مشرقی صوبےخواتین ڈرائیوروں کو دھمکانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس شخص کے گرفتاری وارنٹ پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعودی بن عبد اللہ معوجاب نے سوشل میڈیا پر اس شخص کی جانب سےشائع کی گئی ویڈیو کے بعد کیے جس میں اس شخص نے خواتین ڈرائیوروں کو دھمکی دی تھی کہ اگر کوئی بھی عورت اسے سڑک پر گاڑی چلاتی ہوئی نظر آئی تو وہ اسے جلا دے گا۔

(جاری ہے)

7 سیکنڈ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر فورا وائرل ہو گئی ۔ عدالت نے اس ویڈیو کے جاری ہوتے ہی اس شخص کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے جسے آج گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے یہ ویڈیو کل بروز جمعہ شائع کی گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد عدالت نے شہریوں کا خبردار کر دیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت کے شاہی فرمان کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔