پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈزکے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزارتک پہنچ گئی

پنجاب 60 ہزار مریضوں کیساتھ سرفہرست ، سندھ 52 ہزار مریضوں کے ساتھ دوسرے نمر پر ،خیبرپختونخو میں ایڈز سے متاثرہ میضوں کی تعداد11ہزارجبکہ بلوچستان میں 3 ہزار اور اسلام آبادمیں 6ہزارمریض رپورٹ ہوئے ہیں

ہفتہ 30 ستمبر 2017 14:49

پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈزکے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزارتک پہنچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 ستمبر2017ء) پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈزکے مریضوں کی تعداد میں اضافہ،تعدادایک لاکھ 32 ہزارتک جاپہنچی ایڈز سے متاثرہ صوبے میں پنجاب سرفہرست ہے جہاں مریضوں کی تعداد 60 ہزارہوگئی جبکہ سندھ 52 ہزار مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،خیبرپختونخوامیں متاثراہ افراد کی تعداد11ہزارجبکہ بلوچستان میں 3 ہزارمریض رپورٹ کئے گئے ہیں،اسلام آبادمیں 6ہزارمریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

،تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ایچ آئی وی ایڈزکے مریضوں کی تعداد97ہزار 400 تھی،2015میں یہ تعداد 90ہزار تھی، جس میں سے صرف 15ہزار 370رجسٹرڈ مریض تھے جبکہ رواں سال اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، اب یہ تعداد ایک لاکھ 32 ہزارتک پہنچ چکی ہے ، ایڈز سے متاثرہ صوبے میں پنجاب سرفہرست ہے جہاں مریضوں کی تعداد 60 ہزارہوگئی جبکہ سندھ 52 ہزار مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،خیبرپختونخوامیں متاثراہ افراد کی تعداد11ہزارجبکہ بلوچستان میں 3 ہزارمریض رپورٹ کئے گئے ہیں،اسلام آبادمیں 6ہزارمریض رپورٹ ہوئے ہیں۔