شیعہ علما کونسل نے محرم کمیٹیاں تشکیل دے دیں

علامہ عارف واحدی مرکزی اور علامہ سبطین سبزواری صوبائی کمیٹی کے لئے سربراہ ہوں گے

ہفتہ 30 ستمبر 2017 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2017ء) شیعہ علما کونسل کی مرکزی ، صو بائی اور ڈویژنل سطح پر قائم کمیٹیاں آج عاشورہ محر م کے جلوس اور مجالس کی نگرانی کریں گی۔ اس حوالے سے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی کی سربراہی میں 15۔ رکنی مرکزی اور شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری کی سربراہی میں صوبائی کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔

جو محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوس ہائے عزا کے حوالے سے معاملات کی نگرانی کریں گی۔ مولانا موسیٰ رضا جسکانی راجن پور ، صفدر حسین بابر زمان رحیم یار خان اور مولانا حافظ کاظم رضا نقوی لاہور سے نائب صدر سربراہ کمیٹی اور سکندر نقوی بھکر معاون ہوں گے۔ جبکہ مولانا غلام قاسم جعفری راولپنڈی ڈویژن،سید اعجاز حسین بخاری گوجرانوالہ ڈویژن،شہباز حیدر نقوی لاہور ڈویژن،،مولاناا نتظارمہدی نقوی سرگودھا ڈویژن، ڈاکٹر ممتاز حسین فیصل آباد ڈویژن،سید احسن رضا گیلانی ساہیوال ڈویژن،سید محمد شاہ ایڈووکیٹ ملتان ڈویژن،سید ندیم حیدر نقوی ڈی جی خان ڈویژن،مرتضٰی حیدر بہاولپور ڈویژن اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما ذیشان حیدر ملتان سے کمیٹی کے ممبر ہیں ۔

(جاری ہے)

علامہ سبطین سبزواری نے ممبران کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بانیان مجالس و جلوس، انتظامیہ اور پولیس سے رابطوں میں رہیں۔ اور کسی قسم کی مشکل کی صورت میں صوبائی دفترلاہور اور مرکزی دفتر قائد ملت جعفریہ راولپنڈی میں اطلاع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس ہائے عزا اور مجالس کے لئے ہر جگہ شیعہ رضا کار کام کریں ۔ہمیں اپنی حفاظت خود کرنی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ تمام کمیٹیاں یکم محرم سے کام کررہی ہیں اور محرم اور صفر کے دوران تمام امور کی نگرانی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :