فیصل آباد، وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیانات پاکستان سے غداری کے مترادف ہے ، محمد قیس قریشی

ہفتہ 30 ستمبر 2017 19:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 ستمبر2017ء) امیدوار پی پی 69پاکستان تحریک انصاف محمد قیس قریشی نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیانات پاکستان سے غداری کے مترادف ہے ،ْ موجودہ حکمران عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں جو پاکستان سے غداری کے مترادف ہے ، بروز ہفتہ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھارت کے ساتھ تعلقات ہیں اور اب ان کی پاک فوج کے خلاف سازش عیاں ہو چکی ہے ۔

قیس قریشی نے کہا کہ نواز شریف انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ْوہ اداروں کو لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں جو انہیں مہنگی پڑیگی ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ شائع نہیں کی جا رہی ،اس واقعہ میں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہشامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :