بالاکوٹ روڈ پرعطر شیشہ کے مقام پر تیز رفتار موٹرکار کی ٹکر سے 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4نوجوان شدید زخمی

ہفتہ 30 ستمبر 2017 19:48

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2017ء) بالاکوٹ روڈ پرعطر شیشہ کے مقام پر تیز رفتار موٹرکار کی ٹکر سے 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔کار کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا۔چاروں نوجوانوں کو تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آبادمنتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بالاکوٹ روڈ پر عطرشیشہ کے مقام پر بالاکوٹ جانے والی تیز رفتار کرولا کار کی ٹکر سے مخالفت سمیت سے آنے والے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار نوجوان اسد،آصف ،عالم زیب اورنذیر شدید زخمی ہوگئے۔

کارکا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔موقع پر موجود لوگوں نے چاروں نوجوانوں کو فوری طور پرکنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا ۔بعدازاں نوجوانوں کوتشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :