3رکنی قومی ٹیم ورلڈ سنوکر انڈر16چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

ہفتہ 30 ستمبر 2017 19:50

3رکنی قومی ٹیم ورلڈ سنوکر انڈر16چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2017ء) 3رکنی قومی ٹیم ورلڈ سنوکر انڈر16چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق چیمپین شپ یکم سی8اکتوبر تک روس میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں3کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس میں محمد وسیم اختر، شیح محمد مدثر اور محمد عمر خان شامل ہیں۔ایونٹ کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں نے لاہور میں تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے۔چیمپئن شپ میں شرکت قومی ٹیم اتوار کو کراچی سے روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :