چوہدری شجاعت حسین نے اپوزیشن لیڈر کیلئے چوہدری پرویز الٰہی کا نام دیدیا

ہماری طرف سے ڈاکٹر فاروق ستار اپوزیشن لیڈر شپ کے امیدوار ہوسکتے ہیں ‘چیف وہپ ایم کیوایم قومی اسمبلی

ہفتہ 30 ستمبر 2017 20:49

چوہدری شجاعت حسین نے اپوزیشن لیڈر کیلئے چوہدری پرویز الٰہی کا نام دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے (ق) لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی اور ایم کیوایم کے فاروق ستار کے ناموں پر بھی غور ۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ شیخ صلاح الدین نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے معاملے پربات چیت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ، چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کا نام تجویز کیا ہے جبکہ ہماری طرف سے ڈاکٹر فاروق ستار ہو سکتے ہیں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے اراکین کی مجموعی تعداد56بنتی ہے جبکہ ابھی جماعت اسلامی، اے این پی ، مسلم لیگ (ق)وغیرہ سے بات چیت کا آغاز اور اسے حتمی شکل دی جانی ہے ۔