اسلام آباد، مالک ملک ریاض کے بیٹے کیخلاف زمین پر غیر قانونی قبضہ کر نیکا مقدمہ درج کرا دیا گیا

ہفتہ 30 ستمبر 2017 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 ستمبر2017ء) مشہور بلڈر اور بحریہ ٹائون ہائوسنک سکیمز کے مالک ملک ریاض اور اس کے بیٹے علی ریاض کے خلاف شہری کی وراثتی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر نے کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ، اسلام آباد کے نواحی علاقہ پھلگراں کے رہائشی یاسر علی کی 8کنال 9 مرلے وراثتی زمین تھی ، یاسرعلی کے مطابق زمین کی مالیت 9 کڑور سے زائدہے ،مبینہ طور پر یاسر ملک کی زمین پر ملک ریاض نے مسلح افراد بٹھا رکھے ہیں ،تھانے میں شنوائی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطا بق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقہ پھلگراں کے رہائشی یاسر علی نے مشہور بلڈر ملک ریاض اور اس کے بیٹے علی ریاج کے خلاف 8کنال 9 مرلے وراثتی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔یاسر علی نے تھانہ بہارہ کہو میں درکواست دی ہے کہ اس کی کی 9 کڑور مالیتی وراثتی زمین پر ملک ریاج اور اس کے بیٹے نے اپنے لوگ بٹھا رکھے ہین جس کی وجہ سے وہ اپنی وراثتی زمین فروخت یا تعمیر نہیں کر سکتا ۔ یاسر علی کی تھانے میں شنوائی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ۔تھانہ بہارہ کہو پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :