مکہ کرین حادثہ مقدمہ ، تمام 13 ملزموں کو بری کر دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 2 اکتوبر 2017 11:54

مکہ کرین حادثہ مقدمہ ، تمام 13 ملزموں کو بری کر دیا گیا
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اکتوبر۔2017ء) مکہ المکرمہ میں کرین حادثے کے 750 دنوں بعد مجرمانہ عدالت نے اتوار کے روز کیس کا فیصلہ سنا دیا اور تمام 13 ملزموں کو بری کر دیا ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مجرمانہ طور پر اس حادثے کے زمہ دار نہیں ہیں ، یہ حادثہ لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ہے ۔ اس لیے ان افراد کو بری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کرین حادثہ11 ستمبر2015 کو پیش آیا تھا جس میں 108 لوگ جاں بحق ہوئے تھے اور 238 زخمی ہوئے تھے۔

اٹارنی جنرل نے کیس کی فیصلے کی تردید کی ہے اور اسکے خلاف اپیل درج کرا دی ہے۔ اپیل کورٹ کے اس کیس کے فیصلے کو منسوخ کر کے کیس کی دوبارہ پیروائی کرنے سے منع کو دیا ہے کیوںکہ یہ عدالت کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ تاہم اپیل کورٹ نے سول دفاع کو کیس کی پیروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے اور پینل کورٹ کو بھی اسکی پیروی کرنے کو کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :