پاکستان سپرلیگ سیزن تھری کیلئے مزید چھ غیرملکی کرکٹرزنے معاہدے پردستخط کردیئے

اسٹار کرکٹرز میں آسٹریلیا کے مچل جونسن اورکرس لین، ویسٹ انڈیزکے ایون لوئیس اورسری لنکن اینجلو میتھیوز شامل ہیں

پیر 2 اکتوبر 2017 13:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء) پاکستان سپرلیگ سیزن تھری کیلئے مزید چھ غیرملکی کرکٹرزنے معاہدے پردستخط کردیئے ہیں۔اسٹار کرکٹرز میں آسٹریلیا کے مچل جونسن اورکرس لین، ویسٹ انڈیزکے ایون لوئیس اورسری لنکن اینجلو میتھیوز شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سپرلیگ تھری کا انعقاد آئندہ سال فروری میں ہوگاجس میں شرکت کیلئے چھ مزید غیرملکی کرکٹرز نے معاہدوں پردستخط کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں آسٹریلیا کے آل رانڈر مچل جونسن اورہارڈ ہٹنگ بیٹسمین کرس لین شامل ہیں۔ جنوبی افریقی جے پی ڈومینی اورعمران طاہر بھی پی ایس ایل تین کاحصہ ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے خطرناک بیٹسمین ایون لوئیس نے بھی معاہدے پردستکط کردیئے ہیں۔ لوئیس نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف 130گیندوں پر176رنز کی طوفانی اننگ کھیلی ہے۔ افغان اسپنر راشد خان بھی پی ایس ایل تھری میں شرکت کریں گے۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے سیمی فائنل اورفائنل پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ جس میں چھٹی نئی ٹیم ملتان سلطان بھی شامل ہوگی۔ اس طرح اس بارٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے میچز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔