تھائی لینڈ کی آنجہانی شاہ کی آخری رسومات کی تیاری جا ری

پیر 2 اکتوبر 2017 13:55

بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء) تھائی لینڈ کے آنجہانی شاہ بھومی بول ادلیادیج کی آخری رسومات کی تیاری جا ری ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق آنجہانی شاہ بھومی بول ادلیادیج کی آخری رسومات 25 اکتوبر کو شروع ہوں گی اور 5 روز تک جاری رہیں گی۔گزشتہ سال13 اکتوبرکو شاہ کے انتقال کے بعد ملک میں ایک سالہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حکام کی جانب سے آخری رسومات کی تیاری کے سلسلے میں شاہی محل میں داخلے کو محدود کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ بنکاک کے مقبول مندر، واٹ پرا کیو کو بھی سیاحوں کے لیے 29 اکتوبر تک بند کر دیا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے سوگ کی علامت سیاہ لباس پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سرکاری اعلان کے بعد عوام میں بھی سیاہ لباس پہننے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔حکومت نے ٹی وی سٹیشنوں کو 13 اکتوبر سے نشریات میں رنگوں کو ہلکا کرنے اور تشدد کے مناظر نشر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :