راج کمار ہیرانی 14 سال کے بعد شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں گے

پیر 2 اکتوبر 2017 15:03

راج کمار ہیرانی 14 سال کے بعد شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی14سال کے بعد شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راج کمار ہیرانی آج کل سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس میں رنبیر کپور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ راج کمار ہیرانی اس فلم کے مکمل ہونے کے بعد نئی فلم پر کام کریں گے جس میںشاہ رخ خان جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

راج کمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم ’’منا بھائی ‘‘ اور ’’3 ایڈیئٹس ‘‘ کے لئے سب سے پہلے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا لیکن چند وجوہات کی بنا پر ہم ایک ساتھ کام نہیں کر سکے۔ شاہ رخ خان آج کل آنند ایل رائے کی فلم پر کام کر رہے ہیں جس میں وہ پہلی بار بونے کے کردار میں نطر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :