لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر پر پاک فوج کا بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب، متعدد بھارتی چیک پوسٹیں تباہ، بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات

muhammad ali محمد علی پیر 2 اکتوبر 2017 18:36

لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر پر پاک فوج کا بھارتی فوج کو منہ توڑ ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02اکتوبر2017ء) لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر پر پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کئی روز سے ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر جاری بھارتی فوج کی بلا اشتعال کاروائیوں کے بعد اب پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی جانب سے رکھ چکری سیکٹر پر قائم متعدد بھارتی چیک پوسٹیں کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی اس منہ توڑ کاروائی کے دوران متعدد بھارتی فوجیوں کی ہلاک ہو جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :