ابوظہبی میں پاکستان کو پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا

ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کی کپتانی کا آغاز پاکستان کیلئے شرمندگی کا باعث بن گیا

muhammad ali محمد علی پیر 2 اکتوبر 2017 18:51

ابوظہبی میں پاکستان کو پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا
ابوظہبی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02اکتوبر2017ء) ابوظہبی میں پاکستان کو پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے پاکستان کو ناقابل یقین انداز میں ابوظہبی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہے جب ابوظہبی میں پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل پاکستان ابوظہبی میں کھیلے گئے 10 ٹیسٹ میچز میں ناقابل شکست رہا تھا۔ یوں ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کی کپتانی کا آغاز پاکستان کیلئے شرمندگی کا باعث بن گیا۔

متعلقہ عنوان :