پاکستان عوامی تحریک سندھ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں اہم اجلاس (کل) ہو گا

پیر 2 اکتوبر 2017 18:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کا اہم اجلاس نگران الیکشن کمیشن PATکراچی سندھ مسعود عثمانی کی صدارت میں کل ڈویثرنل سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ کوآرڈینیشن کونسل کے اراکین خصوصی شرکت کریں گے۔اجلاس میں انٹرا پارٹی کی تیاریوںکا جائزہ اور حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔اجلاس میں بڑھتی مہنگائی بالخصوص سبزیوں اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر گور کیا جائے گا۔