قومی اسمبلی کااجلاس ،ْ لیفٹیننٹ ارسلان ‘ لائن آف کنٹرول پر نائب صوبیدار ندیم سمیت 8شہریوں کے یصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

پیر 2 اکتوبر 2017 19:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی میں خیبر ایجنسی میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان لائن آف کنٹرول پر نائب صوبیدار ندیم سمیت 8 شہری افراد و دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

سپیکر کے کہنے پر وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے خیبر ایجنسی میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے نائب صوبیدار ندیم اور 8 سویلین افراد‘ رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان کی والدہ‘ شیخ فیاض الدین کے بھائی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔