وزیراعلیٰ کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت ،شہری کی شہادت پر افسوس کا اظہار

پیر 2 اکتوبر 2017 21:04

وزیراعلیٰ کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے -وزیراعلی نے شہری کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہید ہونے والے شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے -وزیراعلی نے زخمیوںکی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعاکی ہے - وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے -بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاکستان کی بہادر فوج ہر جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔