وزیراعلیٰ کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت ،شہری کی شہادت پر افسوس کا اظہار

پیر 2 اکتوبر 2017 22:20

وزیراعلیٰ کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے،وزیراعلی نے شہری کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہید ہونے والے شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے ،وزیراعلی نے زخمیوںکی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعاکی ہے ، وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے ،بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاکستان کی بہادر فوج ہر جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔