اسلام آباد ، ڈاکٹر طاہر القادری کیشیخ رشید کی قومی اسمبلی میں تقریر کی تائید

لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے، سربراہ پاکستان عوامی تحریک

پیر 2 اکتوبر 2017 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے شیخ رشید کی قومی اسمبلی میں تقریر کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ڈاکٹر طاہر القادری نے شیخ رشید کو ٹیلی فون کر کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں الیکشن اصلاحات بل پر ان کی تقریر کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی تقریر پاکستانی عوام کے دلوں کی آواز تھی جبکہ آپ کے 120دنوں میں تبدیلی کی جو بات کی لگتا ہے کچھ ہونیو الا ہے ۔ اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ حکمران آگ سے کھیل رہے ہیں اور میں نے حکمرانوں کو خبردار کر کے اپنا فرض پورا کیا ہے۔۔