شادی شدہ خاتون نے مشتعل بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والے اپنے سابق پریمی کی لاش ریفریجریٹر میں چھُپا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 اکتوبر 2017 13:03

شادی شدہ خاتون نے مشتعل بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والے اپنے سابق پریمی ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 اکتوبر 2017ء) : سہارانپور کے علاقہ میں ایک شادی شدہ خاتون نے مشتعل بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والے اپنے سابق پریمی کی لاش کو ریفریجریٹر میں چھُپا دیا۔ مقامی ایس پی نے بتایا کہ لاش کی شناخت آتش کے نام سے ہوئی ہے جو اندرا کالونی کا رہائشی تھا۔ ابتدائی طور پر یہ کہا جا رہا ہے کہ مقتول نے خود کُشی کی ہے لیکن پوسٹمارٹم کی رپورٹ آنے پر پتہ چلا کہ آتش کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

تفتیش کے بعد پولیس نے آتش کی گرل فرینڈ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس سے تفتیش کے دوران ہی شادی شدہ خاتون نے سچ اُگل ڈالا اور بتایا کہ میں ایک شادی شدہ خاتون ہوں ، گذشتہ 6 ماہ سے میں اپنے شوہر کے گھر رہنے کی بجائے اپنے والدین کے گھر پر رہ رہی ہوں۔ میں آتش کو ایک سال سے جانتی ہوں لیکن والدین کے گھر قیام کے دوران ہماری گہری دوستی ہو گئی۔

(جاری ہے)

ہم میں ناجائز تعلقات بھی تھے، لیکن آتش نے مجھے روز اس کام کے لیے مجبور کرنا شروع کر دیا۔

میرے خاندان نے بھی مجھے اس کے ساتھ کئی مرتبہ رنگے ہاتھوں پکڑا جس کے بعد میں اس سے پیچھا چھُڑوانا چاہتی تھی۔ 24 ستمبر کو کوئی بھی گھر پر نہیں تھا ، لہٰذا میں نے اُسے اپنے گھر بُلایا۔ میں نے اُسے سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ مجھے بھول جائے۔ اتنے میں ہی میرا بھائی گھر میں داخل ہوا اور ان دونوں کے مابین بحث و مباحثہ ہوا۔میرے بھائی نے دوپٹے کی مدد سے اس کا گلہ گھونٹا،اور لاش کو ریفریجریٹر میں چھُپا دیا تاکہ کسی کو علم نہ ہو۔میرے بھائی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریفریجریٹر بھی کہیں دور جا رکھا، جب کسی نے ریفریجریٹر سے متعلق دریافت کیا تو میں نے کہہ دیا ہم نے اُسے فروخت کر دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کو اس کے بھائی اور اس کے ساتھی کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :