ٹھوکر نیاز بیگ سے بحریہ ٹائون کے درمیان واقع سوسائٹیوں میں سیوریج سسٹم نہ ہونے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 3 اکتوبر 2017 13:59

ٹھوکر نیاز بیگ سے بحریہ ٹائون کے درمیان واقع سوسائٹیوں میں سیوریج سسٹم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے بحریہ ٹائون کے درمیان واقع سوسائٹیاں ریل ٹائون، گلبہار، پاسکو، محافظ ٹائون، راجپوت ٹائون، آب پارہ، گرین فورٹس، پی اینڈ ڈی، نیسپاک، اقبال ایونیو اور ازمیر ٹائون سیورج سسٹم جیسی اہم ترین سہولت سے محروم ہیں سیورج سسٹم نہ ہونے کے سبب جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کروڑوں روپے کے ٹیکسز CVT سٹامپ ڈیوٹی کورڈ ایریا، ٹی ایم اے ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جمع کروانے کے باوجود زندگی کی بنیادی اور اہم ترین سہولت سے محروم ہیں الیکشن 2013 کی مہم کے دوران EME میں اعلان کیا تھا کہ مذکورہ سوسائٹیوں میں سیورج سسٹم دلوائیں گے لیکن آج چار سال گزرنے کے باوجود یہ گھمبیر مسئلہ حل نہیں ہو سکا، اس سلسلہ میں متعلقہ سرکاری و سیاسی حکام کو بارہا آگاہ کیا گیا ہے۔ مگر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔