مکہ میں حاجیوں کو بچانے کے لئے سب سے بڑی چھتری کا انتظام

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 3 اکتوبر 2017 13:15

مکہ میں حاجیوں کو بچانے کے لئے سب سے بڑی چھتری کا انتظام
مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3اکتوبر۔2017ء) سعودی عرب میں اب مکہ المکرمہ کی مسجد کے گراونڈ میں ایک بڑی چھتری گرمی سے لاکھوں حجاج کی حفاظت کرے گی. سب سے بڑی اس مسجد کی حفاظت کے کمانڈر میجر جنرل ال احمدی کا کہنا ہے کہ اس چھتری کے ڈیزائن کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے اگلے سال لاگو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کی ویڈیو سماجی میڈیا پر شائع ہوتے ہی وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بڑی چھتری خانہ کعبہ کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان شدید گرمی میں اس مسجد کے احاطے میں حج اور عمرہ کی نیت سے آتے ہیں۔ اگلے سال لاگو ہونے والے اس پراجیکٹ کی ویڈیو ملاحظہ کریں۔

متعلقہ عنوان :