پاکستان عوامی تحریک نے انتخابی اصطلاحات بل لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

بل کی منظوری دے کر نااہل شخص کے لئے راستے ہموار کر دئیے ہیں، انتخابی اصطلاحات آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی ہے، پاکستان عوامی تحریک کے رہنمااشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کا موقف

منگل 3 اکتوبر 2017 14:30

پاکستان عوامی تحریک نے انتخابی اصطلاحات بل لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک نے قومی اسمبلی سے پاس کئے جانے والے انتخابی اصطلاحات بل دوہزار سترہ کی منظوری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔لاہور ہائی کورٹ میں عوامی تحریک کے رہنمااشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے انتخابی اصطلاحات بل کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی نے انتخابی اصطلاحات بل کی منظوری دے کر نااہل شخص کے لئے راستے ہموار کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اشتیاق چوہدری نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ نئے بل کی منظوری سے قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، یہ انتخابی اصطلاحات آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی ہے،بل کو صرف ایک شخص جسے سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا، اس شخص کو بچانے کے لئے یہ بل منظور کیا گیا ہے۔عوامی تحریک کے وکیل کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے پاس کردہ بل آرٹیکل پانچ اور سترہ سے متصادم ہے، درخواستگزا نے عدالت سے استدعا کی کہ قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا انتخابی اصلاحاتی بل کو کالعدم قرار دیا جائے۔